گووا : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گووا پہنچ گئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔
پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو کا گووا میں استقبال کیا، جے پی سنگھ اب بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندہ خصوصی ہیں۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے ۔پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بھارت روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گووا جا رہا ہوں جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔
On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan’s strong commitment to the charter of SCO.
During my visit, which is focused exclusively on the SCO, I look… pic.twitter.com/cChUWj9okR
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا گووا جانا ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے، ایس سی او کے رکن دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گا۔
Comments are closed.