مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایک جیسے ہیں،القدس آزاد فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی،اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح اور  مستقل ہے، ہمارے لیے مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایک جیسے ہیں،مسئلہ فلسطین کا حل آزاد ریاست ہے اورالقدس کو آزاد فلسطین ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی  مذمت کرتے ہیں۔

نگران وزیر خارجہ  نے کہاکہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کو روکنا عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ افغان حکومت کو اپنی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کو روکناہوگا۔ نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ جلیل عباس جیلانی کاکہناتھاکہ کینیڈین شہری کا قتل بھارت کی ریاستی پالیسی ہے ، بھارت  دنیا کے سامنے  بے نقاب ہوچکاہے ۔ پی سی بی پاکستانی شائقین کے ویزوں سے متعلق آئی سی سی سے بات کریگا ۔

Comments are closed.