اسلام آباد: پاکستان نے زرمبادلہ کے ذ خائیر بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کو آٹھ ارب ڈالر حاصل کرنے کا پلان پیش کر دیا ۔ چین ، سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کی مدد کریں گے ۔رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک لیجانے کا منصوبہ،اکستان نے آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر حاصل کرنے کا پلان پیش کر دیا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جبکہ 2 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ بھی رول اوور کرے گا ۔۔ چین کے کمرشل بینک بھی 1.5 ارب ڈالر قرض ری شیڈول کریں گے ۔ پلان کے مطابق سعودی عرب جولائی میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا ۔
دوسری جانب عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک بھی 50 ،50 کروڑ ڈالرکا قرض فراہم کریں گے ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر صرف 4.4 ارب ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائیرکیساتھ پاکستان کے زرمبالہ کے مجموعی ذخائیر 9.7 ارب ڈالر ہیں۔
Comments are closed.