سانحہ ساہیوال: فرانزک ایجنسی کو نامکمل شواہد بھجوانے کا انکشاف

لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات سست روی کا شکار ہے، فرانزک ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ صرف گولیوں کے خول کی بنیاد پر رپورٹ نہیں بن سکتی، رائفل کا ہونا لازمی ہے، فرانزک ایجنسی نے محکمہ داخلہ کو پیرتک تمام شواہد دینے کی ڈیڈلائن دیدی، واقعے میں  ملوث پانچ اہلکارسی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں،جنہیں خصوصی عدالت میں اب تک پیش نہیں کیا جاسکا۔

سانحہ ساہیوال  کی تفتیش  میں اب تک کوئی پیش رفت  نہ ہوسکی۔ محکمہ داخلہ  پنجاب   کو پیر تک تمام شواہد دینے کی ڈیڈ لائن ہے، فرانزک سائنس  ایجنسی  نے محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے،صرف گولیوں کے خول  ملنے کی بنیاد پررپورٹ نہیں بن سکتی، جس رائفل سے گولیاں چلیں، اس کا ہونا لازمی ہے، گاڑی پر بظاہر گولیوں کے 50نشانات موجود ہیں۔

فرانزک سائنس ایجنسی کو نامکمل شواہد بھیجنے کا انکشاف ہواتھا، سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی  کے پانچ اہلکار  سی ٹی ڈی کی تحویل میں،  جنہیں ابھی تک خصوصی عدالت میں  نہیں کیا جاسکا۔

جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان جب جے آئی ٹی کی حراست میں آنے کےبعد پیش کئے جائیں گے، گرفتار پانچ ملزمان میں سب انسپکٹر صفدرحسین،اہلکار محمد رمضان،حسنین اکبر،احسن خان،اور سیف اللہ  شامل ہیں۔

Comments are closed.