نواز شریف کوسزاسنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کرگئے

نوازشریف کوسزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، ارشد ملک گزشتہ پانچ روزسے وینٹی لیٹرپرتھے۔

‏احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں زیر علاج اور 5 روزسے وینٹی لیٹرپر تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روزسے ان کی حالات تشویشناک ہوگئی تھی۔

ارشد ملک کے وارثان میں دوبیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی نمازجنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے24دسمبر2018 کوالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو7سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 جولائی 2019 کومریم نواز کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے لانے پر سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد ملک کواحتساب عدالت کےجج کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔

Comments are closed.