سابق صدر پاکستان ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے

 کراچی : سابق صدر مملکت ممنون حسین 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ اہلخانہ کے مطابق ممنون حسین کینسر کے مرض میں  مبتلا تھے اور دو ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

ممنون حسین نون لیگ کے دور حکومت میں 9 ستمبر 2013 سے 9 ستمبر 2018 تک ملک کے بارہویں صدر رہے ۔ ممنون حسین 19 جون 1999 سے 12 اکتوبر 1999 تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Comments are closed.