پاکستانی پنجاب میں 100بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی

 دہلی:بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب میں اقتدار میں آنے کے بعد تمام شہریوں کیلئے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ لوگوں کو اب 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں یہ بھی اعلان کیا کہ 31 دسمبر 2021 سے پہلے کے تمام بجلی کے بل معاف کر دیے جائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ یہ ریاست کے لوگوں کے لئے ایک بڑی راحت ہے جو اب تک بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں نکال پارہے تھے۔ اب سے تمام صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی جس سے عام آدمی کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستانی پنجا ب کے وزیراعلی حمزہ شہباز نے بھی صوبے میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اگست سے بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔

Comments are closed.