یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
آئی ایم ایف نے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ صرف مذید کمی سے روک کردیا بلکہ گزشتہ ہفتے کی گئی قیمتوں میں کمی بھی واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کیلئے رکاوٹ بن گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مذید کم کرنے سے روک دیا۔ پاکستان کو آگاہ کیا کہ قیمتوں میں کمی ڈالر کے مہنگا ہونے کے باعث نہیں کی جاسکتی جبکہ پاکستان کی صوبائی حکومتیں موجودہ سیاسی بحران کے باعث 750 ارب روپے کا خسارہ کم کرنے کیلئے بجٹ مختص نہیں کرسکیں گی۔
آئی ایم ایف نے پیکیج کے تحت رقوم کی وصولی کیلئے پٹرولیم لیوی بڑھانے کے شیڈول پر نظرثانی، 1700 ارب روپے کے ٹیکس میں اضافے کے پروگرام کو جلد از جلد لاگو کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ بھی کردیا۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں پر تعاون مانگ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
Comments are closed.