فل کورٹ سماعت کرے،دستور کی بقا کےلیے جدوجہد کرینگے، مولانا فضل الرحمن
آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،دستور کے مطابق پارٹی لیڈر ہی آخری فیصلوں کا اختیار رکھتا ہے، مولانا فضل الرحمن
لاہور : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دستور کی بقا کیلئے جدوجہد کریں گے۔آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بطور جماعت وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیس میں فریق بنیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوری درخواست اور فوری سماعت احساس دلا رہی ہے کہ عدالت یا دباو یا اپنی دلچپسی سے سب کر رہی ہے۔اہم نوعیت کے مقدمے کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہئے۔دستور کے مطابق پارٹی لیڈر ہی آخری فیصلوں کا اختیار رکھتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہو رہی ہے۔ہم نے مشکل چیلنج قبول کیا ہے۔ ہمیں حکومت کرنے دی جائے۔
Comments are closed.