پاکستان کے سب سے بڑےسپاہی سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ اسلام آباد میں ادا

 اسلام آباد: سینئر حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سبزہ زار میں ادا کر دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، صدر و وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

غائبانہ نماز جنازہ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی ،چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی، آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی،وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی ۔

 نماز جنازہ کے بعد میڈیا سےگفتگو میں صدر مملکت ڈاکٹر عراف علوی نے کہاکہ سید علی گیلانی کی وفات سےجدوجہد، استقامت اور لازوال قربانیوں کا تاریخ ساز باب بند ہوا لیکن سید علی گیلانی جیسے لوگ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوتے رہیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے اور اپنے وعدوں کی تکمیل نہیں کررہ الیکن کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ سید علی گیلانی نے نوجوانوں کے دلوں میں پاکستان سے محبت کی ایک نئی روح پھونکی ، پاکستان سے رشتہ کیا،لا الہ الا اللہ کا نعرہ دیا جو آج وادی میں ہر سو گونج رہا ہے۔

 صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ سید علی گیلانی کے انتقال پر پورا ملک دکھ کی کیفت میں ہے، بھارت سے آزادی کی یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی ، کشمیری الحاق پاکستان سے کم کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے ۔ لاکھوں کشمیریوں کیساتھ سید علی گیلانی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور کشمیری آزادی منزل ضرور حاصل کریں گے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے کہاکہ سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کی جدوجہد میں گزاری ، قید و بندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن قابض بھارتی فوج کے آگے جھکنے سے انکار کردیا ۔ بھارت نے انتہائی علیل حریت رہنما کو طویل عرصے تک نظر بند رکھا اور انہیں علاج کی سہولت بھی فر اہم نہیں کی گئی ، عالمی برداری نام نہاد بھارتی جمہوریت کو انسانیت سوز مظالم سے روکے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارتی فوج نے جس طرح رات کی تاریکی میں فوری طور پر سید علی گیلانی کی زبردستی تدفین کی ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سےمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذہبی رسومات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔ قابض بھارتی فوج کے ایسے ہتھکنڈے کشمریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے۔

Comments are closed.