وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی کردی۔ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 900 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کمپنیوں کاگردشی قرض ختم کرنے کیلئے یکم نومبر سے گیس ٹیرف میں ایک سو سے2000فیصد تک اضافہ کیاتھا۔
Comments are closed.