پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد والوں کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی

سندھ اوربلوچستان کے بعد اب پنجاب،خیبر پختونخوا اوراسلام آباد کی باری ،اوگرا کی سوئی ناردرن کے لیے بھی گیس مہنگی کرنے کی منظوری دئے دی۔سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی۔

مالی سال 2018-19 ، اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔اضافے کے بعد گیس کی نئی قیمت 881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے قبل گیس کی اوسط قیمت 631 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔ سوئی نادرن نےیکم جولائی 2020 سے گیس 773روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ روز ہی اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے اوسط ٹیرف میں 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ میٹر چارجز میں 100 فیصد اضا فے کی منظوری دی تھی ۔ اوگرا نے وفاقی حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2020سے کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔منظوری سے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments are closed.