عوام کیلئے بری خبر۔۔۔ سردیوں میں گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں

عوام کے لیے بری خبر، یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لیے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔مختلف سلیبز کے گیس بلز میں ساڑھے پانچ سو روپے لیکر نو ہزار روپے سے زائد تک کا ا ضافہ ہوگا۔

دستاویز کے مطابق پہلے دو سلیبز کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا جبکہ ماہانہ ہیکٹو میٹر کیوبک گیس کے نرخ 553 کی بجائے 683 روپے کرنے کی تجویز ہے، یوں اس سلیب کا ماہانہ بل 3733 روپے سے بڑھ کر 4295 روپے ہوجائے گا۔چوتھے سلیب میں گیس ریٹ 738 کی بجائے 1000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

تجویز کی منظوری سے سے گیس بل 8016 روپے بڑھ کر 10272 روپے آئے گا، پانچویں سلیب کا بل 14400 کی بجائے 19495 روپے جبکہ آخری سلیب کا بل 25494 سے بڑھ کر34622 روپے ہوجائے گا۔ یہ اضافہ یکم نومبر سے 28 فروری تک نافذ العمل کرنے کی تجویز ہے۔

Comments are closed.