اسلام آباد:جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ، اسلام آباد پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوتے استقبالی کیمپ پر دھاو ابول دیا۔ کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا لا ٹھی چارج اور شیلنگ ،مزاحمت پر کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتا رکرلیا گیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں، امریکی دبا وپر اسرائیل کے خلاف ملین مارچ سے روکا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے غزہ یکجہتی مارچ کی تیاریوں کو روکتے ہوئے ریڈ زون سے ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مزاحمت کی تو پولیس نے اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا سمیت متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست تاجر اور جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری کو ہارٹ اٹیک بھی ہواجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الزام عائد کیا کہ امریکی دبا وپر اسرائیل کے خلاف ملین مارچ سے روکا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہناہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے پر کچھ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،کسی سیاسی تنظیم کو اسلام آباد میں سڑک اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں ، دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران وفاقی داراالحکومت میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے ۔
Comments are closed.