سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے فلسطینی عوام کے حق میں ایک مرتبہ پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیے ایک سال مکمل ہو چکا ہے، مگر غزہ میں جاری درد و الم اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ پیدرو سانچز نے لکھا:”فلسطین کو ریاست تسلیم کیے ایک سال بعد بھی، غزہ کا درد ناقابلِ برداشت ہے۔ اسپین پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ اپنی آواز بلند کرتا رہے گا تاکہ اس قتلِ عام کا خاتمہ ہو، جس کے ہم سب آج گواہ ہیں۔”
سانچز کی اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں ہزاروں لائکس، تبصروں اور شیئرز حاصل ہوئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسپین میں عوامی سطح پر بھی فلسطینی کاز کے لیے ہمدردی موجود ہے۔
واضح رہے کہ اسپین نے 28 مئی 2024 کو فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور اس کے بعد اسپین نے اسرائیل پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوششیں بھی کیں۔
اس تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپین کی حکومت فلسطین کے حق میں اپنی بین الاقوامی پالیسی کو مزید فعال اور جاندار بنانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.