ہوسکتا ہے ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لاء لگ جائے، پیر پگارا 

جی ڈی اے کے صدر پیر صاحب پگارا صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لاء لگ جائے۔  اللہ تعالیٰ  ملک کے فیصلہ سازوں، فوج اور ججز کو سوچنے سمجھنے اور اچھے فیصلے کرنے کی صلاحیت دے۔  الیکشن کے نتائج کے بعد جیتنے والا پریشان ،ہارنے والا احتجاج کررہا ہے۔

جی ڈی اے  احتجاجی  دھرنا

فنگشنل  لیگ  سربراہ نے جامشورو بائی پاس پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کے دھرنے سے خطاب کیا۔ پیرپگارا نے کہا کہ   الیکشن کے نتائج تو تین ماہ پہلے ہی تیار ہوگئے تھے۔ ہم نے اتنخابات میں حصہ انہیں بے نقاب کرنے  کے لیے لیا تھا ۔آج یہ ملکی و عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے ہیں۔  ہمارا احتجاج صرف الیکشن میں ڈالے گئے ڈاکے کے خلاف ہے۔   فوج ہماری اپنی ہے اور ہم اسکے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔    اگر ہماری فوج نہ ہو تو ملک کے حالات فلسطین کی طرح ہوجائیں گے۔

 عمران خان کو چور نہیں سمجھتا،پیر پگارا

پیر پگارا کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو چور نہیں سمجھتا۔اگر وہ چور ہے تو پھر ہم سب چور ہیں۔اُس سے پہلے بھی وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں۔  نوجوانوں کے دو اڑھائی کروڑ ووٹ سیلاب تھا۔  اس لیے پہلی بار آزاد امیدوار جیتے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے الیکشن میں کمال کیا۔ ملک کے فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں کہ وہ سوچیں آج پاکستان میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں۔

Comments are closed.