جنرل عاصم منیر 29 نومبر سے 3 سال کےلئے آرمی چیف مقرر،نوٹیفکیشن جاری
جنرل ساحرشمشاد مرزا 27 نومبر سے 3 سال کےلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف 29 نومبر سے ریٹائرمنٹ،جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی 27 نومبر کو ریٹائر،وزارت دفاع نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا
اسلام آباد : جنرل سید عاصم منیر29 نومبر سے 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف، جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔وزارت دفاع نے دونوں کے تقرر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پاک فوج کی نئی قیادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریوں کا گزٹ نوٹیفکیشن وزارت دفاع سے جاری۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔
جنرل سید عاصم منیرکی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔جنرل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اورتعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ،آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئی ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے گئے ہیں۔جن کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
Comments are closed.