پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جیت الیکشن ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر غور شروع کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ووٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں، پریزائیڈنگ افسر نے غیر قانونی طور پر ان کے سات ووٹ مسترد کیے ۔ ووٹرز نے درست جگہ پر خانے کے اندر مہر لگائی ۔ حکومت جلد مایوس ہوجائے گی اور عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے گی ۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں راجا پرویز اشرف ، قمرزمان کائرہ اور ا حسن اقبال نے کہاکہ ووٹ بالکل درست ڈالے گئے ، پریزائڈنگ آفیسر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، یوسف رضاگیلانی کے سات ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے ۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہناتھا کہ ملک میں ووٹ کی تقدس کی بحالی اور جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہدپوری قوت کیساتھ جاری رکھیں گے ۔
Comments are closed.