حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

پی ڈی ایم اسلام آبادمیں احتجاج کا شوق پوراکرلے،کسی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے دیا جائے، پی ڈی ایم اپنا شوق پورا کر لے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل پر جاری دھرنے کے شرکاء سے ملاقات پر رپورٹ پیش کی، ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو احتجاج کےلیے اوپن پلے اننگ فیلڈ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے  وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دی جائے، لیکن کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.