وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا،نوٹیفکیشن جاری

  اسلام آباد:وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ۔سمری میں کہا گیاہے کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ وفاقی وزراء نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔پابندی کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی ۔

Comments are closed.