اسلام آباد:پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، حکومت نے ‘معاشی بحالی’ کی جامع حکمت عملی جاری کر دی۔ زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج معاشی بحالی کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ‘معاشی بحالی’ کی جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے جس کا مقصد کا مقصد ملک کو بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔ پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ کونسل، سرمایہ کاروں کے لئے ‘سنگل ونڈو’ کی سہولت کا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ چین ایک بار پھر پاکستان کی مدد کیلئے سامنے آیا ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر بھی پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ چین نے ہمارے قرضوں کی تجدید کی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی منصوبے چشمہ فائیو کا سمجھوتہ بھی طے پا گیا ہے۔ وزیر اعظم نےسندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج معاشی بحالی کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔پلان پاکستان کی سماجی و معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔ اجلاس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم سے الگ ملاقات کی جس میں ملکی داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
Comments are closed.