اسلام آباد:سینیٹ کے لیے حکومتی اتحاد نے مولانا غفور حیدری کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کردی ۔غفورحیدری کہتے ہیں، جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے جے یو آئی کے رہنما عبد الغفورحیدری سے ملاقات کی اور چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی ۔ ملاقات کے میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے غفور حیدری کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنانے کی پیش کش کی ہے ۔ہم نے انہیں کہا کہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔
د وسری جانب غفور حیدری کی جانب جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ملاقات میں حکومتی اتحاد کی جانب سے انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی ، حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ،حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.