حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد:ناموس رسالت کے  حوالے سے تحریک لبیک اور حکومت کے مابین معاہدہ طے پاگیا،معاہدے  کی تمام  شقوں کو20 اپریل 2021 تک پارلیمنٹ میں  پیش کر کے منظوری  لی جائے گی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہےتحریک لبیک نے 16 فروری کو اسلام آباد میں   ہونے والااحتجاج 20 اپریل تک ملتوی کردیا ہے ۔

وفاقی وزراء نور الحق قادری اور شیخ رشید نے معاہدے پر دستخط کیے،اس حوالے سے وزیر اعظم عمر ان  خان  نے  کہا ہےحکومتی ٹیم  کاتحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے،تحریک لبیک نے 16فروری کو  اسلام آباد میں  ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔معاہدے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکالے جائیں گے،20 اپریل 2021  تک  اگر  کسی بھی طرف  سےمعاہدے کے منافی  کوئی سرگرمی ہوئی تو معاہدہ منسوخ سمجھا جائے گا۔

Comments are closed.