وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں، ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسرے نکتے کی خلاف ورزی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی فورسز سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا اور اگر ان مسلح ونگز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکورٹی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، تمام صوبائی حکومتیں ایسی سرگرمیو ں کی اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں، وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔
دوسری جانب ذائع کا کہناہے کہ یہ اقدامات جے یو آئی کی، ،خاکی فورس ،،کے خلا ف کارروائی کے لیے کیے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا تھا کہ اگر ملتان کی طرح لاہور جلسے میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس بار ان کے کارکنان بھی خاموش نہیں رہیں گے ۔
Comments are closed.