وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے 1 ہزار 400 ارب روپے کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021 کو کریں گے، کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے،جسے معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، اس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑا جائے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزا ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری ہنر کی بنیاد پر اسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
Comments are closed.