مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے

مفتی رفیع عثمانی کا نماز جنازہ کل 9 بجے دارالعلوم کراچی میں ادا کیا جائے گا

کراچی : مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نماز جنازہ انشاء اللہ اتوار 29 نومبر کو 9 بجے دارالعلوم کراچی میں ہوگی،

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وہ مجھ سے ہر حیثیت سے بڑے تھے لیکن طالب علمی سے لیکر آج تک زندگی کے ہر مرحلے میں ہمارا پچھتر سالہ ساتھ چھوٹ گیا اظہار جذبات کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں، اللہ تعالی انکو درجات عالیہ عطافرمائیں اور انکے فیوض کو انکے لئے صدقہ جاریہ بنائیں اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں،

مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔

Comments are closed.