بڑی خوشخبری! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا،بنگلہ دیش کوشکست
بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، 4 کھلاڑی آئوٹ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
ایڈیلیڈ : ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنا آخری میچ کھیلا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی اوپنر محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 11 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔محمد حارث نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افتخار احمد زیادہ دیر پچ پر نہ ٹہر سکے اور 3 گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم 21 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی اور لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب سومیا سرکار 17 گیندوں پر 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی فوراً ہی گر گئی جب نئے آنے والے کھلاڑی شکیب الحسن اپنی پہلی ہی گیند پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
91 رنز کے مجموعہ پر چوتھے کھلاڑی نجم الحسن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا وہ 48 گیندوں پر 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ 107 رنز پر پانچواں کھلاڑی مصدق حسین 11 گیندوں پر 5 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی نور الحسن بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑی نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد حارث نے آج بھی اچھا کھیلا اور ہم سیمی فائنل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کے لیے پرامید ہیں اور آج کی غلطیوں پر ڈریسنگ روم میں بریفنگ دیں گے۔
Comments are closed.