انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار ملزمان کو دو مقدمات میں قید کی سزائیں سنا دیں۔
حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔
حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
Comments are closed.