حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن چلے گئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز لاہور سے لندن روانہ ہوگئے،13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔

حمزہ شہبازذاتی سیکورٹی گارڈزکے حصار میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے اور قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، حمزہ شہباز ذاتی مصروفیات کے باعث  لندن روانہ ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی واپسی13 فروری کو قطر ایئرویز کی فلائٹ 628 سے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی امور نمٹانے کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ ماضی میں بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، آئندہ بھی جب عدالت بلائے گی پیش ہوں گے۔

Comments are closed.