اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بے حیائی کو جواز بناکر پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ کوئی ٹھوس وجہ نہیں جس کی بنیاد پر ٹک ٹاک کو بند کیاجائے۔ٹک ٹاک انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔

کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دووران سکینڈل گرل حریم شاہ نے کہاکہ ملک سے بے حیائی ختم کرنی ہے تو پہلے اسلامی قوانین نافذ کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

حریم شاہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ اس پر سے پابندی ہٹائی جائے۔سینسر بورڈ کی طرح کے کئی ادارے ہیں جو سوشل میڈیا بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.