محکمہ موسمیات نے آئندہ  ہفتے ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی

  اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کےدوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی ۔ ہوا کے زیادہ دباؤکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 06 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کاکہناہے کہ پیر سے بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی اور وسطی سندھ ، وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

 محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ دوسری جانب درجہ حرارت میں اضافے سے دریاوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed.