اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پودے نشوونما کرتے کرتے رُک جاتے ہیں یا نشونماسست ہو جاتی ہے ،پتے زرد رنگ کے ہوجاتے ہیں اورمرجھا جاتے ہیں۔
آئیے آپکو بتائیں کہ آپ بغیر کسی کیمیائی کھاد کے اپنے پودے کو کیسے بہتر کرسکتے ہیں ؟
سب سے پہلے اپنے پودے کے گرد مٹی کی گوڈی ایک ہفتے بعد لازمی کریں تاکہ مٹی کی پرتیں بدلتی رہیں ۔اس کے بعد اگر آپ کے پاس گوبر موجود ہے تازہ یا جلا ہوا تو گوڈی کے دوران وہ مٹی میں مکس کرتے رہیں۔
ہماری مائیں بہنیں آٹا گوندتی ہیں تو بعد میں آٹے والا پانی پودے کو ڈال دیں۔ گھر میں کوئی بھی دال پکتی ہے ،(چنے ،ماش ، مسور ، مونگ ،سفید یا کالے چنے) تو جب ان کو پانی میں بھگو کے رکھا جاتا ہے تو پانی اتارنے سے پہلےدال اچھی طرح ملیں ، دالوں کے اضافی وٹامنز پانی میں آجائیں گے ،وہ پانی پودے کو ڈالیں۔
اس کے علاوہ چاول پکاتے وقت پانی میں بھگوتے ہیں تو چاولوں کو اچھی طرح ملیں اور وہ پانی پودے کو ڈالیں۔ چاول ابال کے پکائے گئے ہیں تو انکے اوپر سے جو گاڑھا پانی اتارتے ہیں ، اس میں ٹھنڈا پانی مکس کر کے پودے کو ڈالیں۔
اس کے علاوہ گھر میں کوئی بھی پھل چھلکے والا ہے یا بغیر چھلکے ،اگرگل سڑ گیا ہے تو اسے کوڑے دان میں مت ڈالیں بلکہ رات کو برتن میں پانی ڈالیں اور وہ گلا سڑا پھل اس پانی میں رکھ دیں اورصبح وہ پانی پودے کو دے دیں۔
اگر پھل چھلکے والا ہے جیسے آم ،تربوز ،گرما یا کیلا وغیرہ تو انکے چھلکے پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح وہ پانی پودے کو ڈالیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ نالی کا اوپر اوپر چلنے والا صاف پانی ڈالیں تو وہ کھاد ہی کھاد ہوگی پودے کے لیے۔
Comments are closed.