مجھے لگ رہا تھا چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے، مونس الہیٰ

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط لکھا تھا اس میں مسلم لیگ ق کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔

لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا مشکور ہوں۔ چودھری شجاعت کے خط سے متعلق بات ہوئی تھی اور میں نے چودھری شجاعت سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں لکھا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ چودھری شجاعت نے خط میں مسلم لیگ ق کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ اس کا مطلب پرویز الہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے ؟ تو چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔

مونس الہی نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے جبکہ میری چودھری شجاعت سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔

Comments are closed.