یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پرمجبورکرنےکی شدیدمذمت کرتاہوں، عمران خان
فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سےتہاڑجیل میں کشمیری رہنما یاسین ملک کو پیہم تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھارتی حکومت کے فاشسٹ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سےتہاڑجیل میں کشمیری رہنما یاسین ملک کو پیہم تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کرنےکی شدیدمذمت کرتاہوں۔
عمران خان نے کہا کہ یاسین ملک کی زندگی نہایت خطرےمیں ہے۔ یو این ایچ سی ایچ آر، یو این ایس جی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سےمیری التماس ہےکہ بھارت کیخلاف اقدام کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی جان بچائی جائے۔
Comments are closed.