آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر

اسلام آباد :آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی ماہانہ رینکنگ جاری کر دی ہے

آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبوشینگ ایک درجہ ترقی کے پہلے جبکہ انگلش کپتان جوہ روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ تیسرے، نیوزی کے کپتان کین ویلیمسن چوتھے، بھارتی کپتان رویت شرما پانچویں جبکہ ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں ،سری لنکن بلے باز کرونرتنے آٹھویں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نویں اور ٹریوس ہیڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں

 باولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے،بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون دوسرے اور قومی کرکٹ ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے باولر ٹم ساتھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، آسٹریلوی باولر جوش ہیزلووڈ بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، جنوبی آفریقہ کے باولر کنگیسو رباڈا چھٹے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ساتویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن آٹھویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چار درجہ ترقی کے بعد نویں اور نیوزی لینڈ کے کیل جیمیسن بھی ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کے رینکنگ میں کوئی شامل نہیں ہے

Comments are closed.