لگائو آرٹیکل 6،وہ سب بتائوں گا جو اب تک نہیں بتایا،عمران خان

ایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں،بے شک لگائیں،عدالت کو بتا سکوں گا کہ قوم کے ساتھ کیا ہوا تھا۔کیسے سازش کی گئی،ملک کو بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ان چوروں کوکوئی فرق نہیں پڑتا،ان کی جائیدادیں باہرپڑی ہیں،ہم بھیڑبکریاں نہیں،مرضی سے مت چلائو،تمہیں تاریخ معاف نہیں کریگی، امریکی غلاموں کو ہم 17 جولائی کو شکست دیں گے،لوٹوں کو پھینٹا لگتے دیکھیں گے،یہ وہ لوگ ہیں جو اس ملک کو لوٹتے ہیں اور موقع ملتے ہی بھاگ جاتے ہیں،یہ الیکشن میں بڑی دھاندلی کرینگے،اگرایسا کیا تو سری لنکا کا حال دیکھ لیں:جلسوں سے خطاب

لاہور : عمران خان نے لاہور پی پی 170 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چپ ہوں لیکن ایک ایک چیز جانتا ہوں،لگائو آرٹیکل 6، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو لگائیں کم ازکم بتانے کا موقع تو ملے گا کہ کیا ہوا۔سپریم کورٹ کو صدر نے خط بھیجا کہ تحقیقات کریں،اتنا بڑا سانحہ ہوتا ہے اورسپریم کورٹ کی طرف سے تحقیقات نہیں کی جاتی،ایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں،بے شک لگائیں۔عدالت کو بتا سکوں گا کہ قوم کے ساتھ کیا ہوا تھا۔کیسے سازش کی گئی۔ملک کو بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ان چوروں کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کی جائیدادیں باہرپڑی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو طاقتور ہے وہ جو مرضی کچھ کرے۔کمزور کےلیے کوئی قانون نہیں۔انسانی معاشروں میں ایسانہیں ہوتا۔ہم نے تین چیزیں کرنی ہے۔خودداری۔انصاف اورانسانیب۔جب تک ہم جدوجہد نہیں کرینگے۔کامیاب نہیں ہونگے۔بارش بھی ہورہی ہوئی تو صبح صبح نکل کر ووٹ ڈالنا۔دھاندلی کی تو سارے پاکستانیو تیار رہو۔ہم دھاندلی کے ذریعے ان چوروں کومسلط کرنے کی کوشش کوتسلیم نہیں کرینگے۔

دوسری جانب عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 167 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں ڈیزل 144 اور پیٹرول150 روپے لٹرتھا۔ہمارےدور میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں۔آج عالمی مارکیٹ میں پیٹرول ہماری حکومت سے زیادہ سستا ہے۔ امریکی غلاموں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے۔یہ رنگ برنگے لوٹے ہیں۔لوٹے اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں۔جو بھی اپنا ضمیر بیچتا ہے۔میری نظرمیں وہ شرک کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 17 جولائی کو صرف ضمنی الیکشن نہیں۔پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔جو اپنے ملک میں پیسہ بنانے آتے ہیں ان کے ہی باہر ملکوں میں اثاثے ہوتے ہیں۔مریم نواز کہتی ہیں کہ میری بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔جبکہ مریم نواز کے نام پر لندن میں 4 بڑے محلات ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگو ں نے بیرونی ملک جائیدایں بنائیں۔ایک لٹیرا خاندان ہے اور دوسرا سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔26 سال سے میں ان دو ڈاکو خاندانوں کے خلاف جہاد لڑ رہا ہوں۔آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے۔ان کو چوروں کو جتوانے کے لیے بڑی دھاندلی کرنا پڑے گی۔مسٹر ایکس کو خاص حکم ملا ہے کہ ان کو کسی طرح جتوانا ہے۔اگر ان لوگوں کو جتوانے کیلئے انہوں نے دھاندلی کی تو سری لنکا کا حال دیکھ لیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکا میں تو صرف 2 کروڑ کی آبادی ہے۔ پاکستان میں 22 کروڑ آبادی ہے۔سری لنکا میں لوگوں نے وزیراعظم اور صدر کے گھر پر قبضہ کر لیا۔یہ قوم صبر کر رہی ہے قوم کو دیوار سے لگایا گیا تو آپ لوگوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔میں نیوٹرلز سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ گھر پر ڈاکو حملہ کر دیں تو چوکیدار کہے گا کہ میں نیوٹرل ہوں؟۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جب مجھے نکالا گیا تو اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں۔ آپ مجھے بتائیں کیا امریکہ چاہے گا کہ پاکستان مضبوط ہو، کیا کبھی بھکاری کو کوئی وزیر اعظم مانتا ہے؟۔نواز شریف امریکی صدر کے سامنے ایسے بیٹھتا ہے۔جسے سکول کا بچہ ہیڈ ماسٹر کےسامنے بیٹھتا ہے۔

اس سے پہلے عمران خان نے حلقہ پی پی 168 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں۔انسان ہیں۔ہمیں اپنی مرضی کے مطابق مت چلائو۔امریکی غلاموں کو ہم 17 جولائی کو شکست دیں گے۔جذبہ اور جنون دونوں ہی پی پی 168 میں نظر آرہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے خوف کی زنجیریں توڑدی ہیں۔ قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔لوٹوں کی جگہ صرف غسل خانے میں ہے۔چیری بلوسم نے بڑی گیم کھیلی ہے۔پہلے ڈیزل 130 روپے بڑھایا اب 35 روپے کم کردیا۔شہباز شریف کیا تم قوم کو بے وقوف سمجھتےہو؟۔یہ قوم باشعور ہے۔مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ ان چوروں کو الیکشن جتوانا ہے۔یہ دھاندلی کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے سی سی پی او اور ڈی آئی جی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو!۔تم دونوں میری نظر میں ہو۔ 25 مئی کو ہمارے پرامن احتجاج پر تم دونوں نے لوگوں پربڑا ظلم کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد پرتشدد کیا گیا۔آپ نے جو سارے غیر قانونی کام کیے ہیں وہ ہم نہیں بھولیں گے۔اس اتوار کو جب حمزہ شہباز جائے گا۔تو تم دونوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

اس سے پہلے فیصل آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم 17 جولائی کولوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے۔میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا۔آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا۔جنہوں نے ان دو خاندانوں کو ہم پر بٹھایا۔انہیں اس ملک کی تاریخ معاف نہیں کرے گی۔جب ہم گئے تھے اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں۔آئی ایم ایف نے ہم پر ڈھائی سال دباؤ ڈالا کہ قیمتیں بڑھائولیکن ہم نے نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا ہے۔ 17 تاریخ کو ایک جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی۔قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی۔یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی بیرونی سازش میں ملوث تھے۔30 سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے۔کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایسا حکمران بیٹھے جو اس کا حکم مانے۔ایک ٹیلی فون کال پر اس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے۔ 80 ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں مارے گئے۔آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں۔کسی سے دشمنی نہیں ۔سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Comments are closed.