شہر اقتدار میں مجرموں کا راج ،قتل و ڈکیتی کی پہ در پہ وارداتیں، ناقص کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کے اڑھائی سال کے دور میں وفاقی دا رالحکومت میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
وفاقی حکومت نے شہر میں ا من و امان کی مسلسل ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی عامر ذوالفقار کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دےد یا۔ ان کی جگہ قاضی جمیل ا لرحمان کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد تعینات کر دیاگیاہے۔
قاضی جمیل الرحمان ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ خیبرپختونخواہ اور سی سی پی او پشاور بھی رہے۔ نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔15 مارچ 1971 کو ہری پور خیبر پختونخواہ پیدا ہوئے اور 25ویں کامن سے پاس آوٹ ہوئے۔انہوں نے 20 جولائی 1998 کو پولیس سروس جوائن کی۔قاضی جمیل الرحمان ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ خیبرپختونخواہ اور سی سی پی او پشاور بھی رہے، انہوں نے بحیثیت اے ایس پی چمکنی ، ایس پی پشاور ، آر پی او مالاکنڈ ،آر پی اوہزارہ اور ڈی آئی جی سپشل برانچ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دئیے ۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل 14 مارچ 2031 کو ریٹائر ہوں گے۔
Comments are closed.