اسلام آبادہائیکورٹ نےبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد اور قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تین اگست کو کلبھوشن یادیو قانونی نمائندہ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضع رہے کہ حال ہی میں جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکارکیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا، بھارت بھی آرڈی نینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے،عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو،یاد رہے کہ انڈین نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.