اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیاکہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔ انھوں نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر الزام مت لگائیں، آرٹیکل تریسٹھ ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے۔

کیا وہ آپ نے دیکھا۔ اسلام کا پہلا اصول ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار پر برہمی کا ظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسی درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔

Comments are closed.