پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلے میں کہاہے کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی مناسب وقت میں اورشفاف انداز میں مکمل کرے گا، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں، توقع ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ایک سا برتاؤ ہوگا۔۔ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹا دی ۔

Comments are closed.