جھوٹی گواہی کے خلاف مہم۔۔۔ وزیراعظم چیف جسٹس کے ہمنوا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان بھی جھوٹی گواہی کے خلاف مہم میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کے ہمنوا بن گئے۔ عمران خان کا کہنا ہے، سچائی کی طرف سفر’’ دراصل ‘‘نئے پاکستان کی طرف سفر’’ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جھوٹے گواہوں کی سزا سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘‘سچائی کی طرف سفر’’ دراصل ‘‘نئے پاکستان کی طرف سفر’’ ہے،اعلیٰ اخلاقی اقدار رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، سچائی پر مبنی اعلیٰ اقدار رکھنے والی ریاست مدینہ مسلم تہذیب کی بنیاد ہے۔

Comments are closed.