عمران خان اور بشری ٰ بی بی کیخلاف دائر غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی کیخلاف دائر غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں الیکٹرانک حاضری لگائی جائے جبکہ بشر ی ٰ بی بی کوذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم ۔۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے خاور مانیکا کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ خاور مانیکا نے ساری صورتحال عدالت کے سامنے رکھی ہے ، خاور مانیکا کو ملاکر دو گواہان موجودہیں، میڈیکل کی ضرورت نہیں ہوگی،کیس میں طبی معائنے کے حوالے سے مختلف وضاحتیں ہیں۔ خاور مانیکا کے نوکر نے بشریٰ بی بی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوقابل اعتراض حالات میں دیکھا، خاور مانیکا نے وقوعے کا سنا تو گواہ بھی بن گئے ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے ۔ وکیل رضوان عباسی نے موقف اپنایا کہ نکاح خواں بھی موجود ہے ،چشم دید گواہ بھی اور سننے والا بھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشرہ بی بی کو نوٹس جاری کیے جائیں۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے فریقین کو دفعہ 496 بی میں بھی نوٹس جاری کر دئیے ۔

Comments are closed.