اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پٹرول لیوی ٹیکس فوری بڑھایا جائے۔ 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کریں گے اور بجلی کے نرخ بھی بڑھائے جائیں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول پر ہر ماہ 4 روپے پٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی اور 30 روپےتک پہنچانا پڑے گی، سیلز ٹیکس میں چھوٹ ختم کرکے 17 فی صد ٹیکس لگانا ہوگا، بجلی بھی چند ماہ بعد مزید مہنگا کرنا ہوگی۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کےلیے آئین سازی بھی کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک عدالتوں کو جوابدہ ہوگا، زرعی شعبے کے علاوہ تمام اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کر رہیں۔ آئی ایم ایف نے کورونا اخراجات کے آڈٹ کی تفصیلات مانگ لی ہیں، ٹیکس آمدن کا ہدف 5800 کی بجائے 6100 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت پر بہت جلد دستخط ہوں گے ۔
وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے پرانے معاہدوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی مہنگی کرنے پر رضا مندیہو چکی ہے ، جوچند ماہ بعد بڑھائی جائیں گی۔
Comments are closed.