درست معاشی ڈیٹا عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتا ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے طریقہ کو اپنایا جس سے شفافیت آئے گی اور پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنےکے لیے آئی ایم ایف کے طریقہ کارکواپنانے سے پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا، درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کےمعاشی ڈیٹا اکھٹاکرنےکاطریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے،،،درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔ جب کہ  درست معاشی ڈیٹا اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ، پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا،آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہترہو سکے گا۔

Comments are closed.