ملک میں مہنگائی کی لہر بدستور جاری ہے ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ پیاز، چاول ، انڈے گوشت لہسن سمیت 17اشیائے ضروریہ کی بھی مہنگی ہوئیں۔آئی ایم ایف نے مزید مہنگائی اور بے روزگاری کی پیشگوئی کر دی ۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا، رواں ہفتے ٹماٹر مہنگا ہو کر 197 روپے جبکہ پیاز 4 روپےمہنگا ہوکر 73 روپے کلو تک جا پہنچا۔چینی 4 روپے 15 پیسے اضافے کیساتھ 103 روپے ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے سات اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی بیس کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے چھ روپےسستا ہوا ۔۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مختلف برانڈ کے گھی اور خوردنی تیل 5 سے 38 روپے کلو تک مہنگے کردئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی ۔2021 میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تک پہنچ جائے گی جو اس وقت 8.6 فیصد ہے ۔ 2021 میں بے روزگاری کی شرح بھی 5.1 فی صد تک پہنچ سکتی ہے۔اس وقت شرح نمو بھی 1.9 فیصد سے کم ہوکر منفی 0.4 فی صد ہو چکی ہے۔
Comments are closed.