پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا معاشی پروگرام بحال،بجلی پرسبسڈی کم کرنے کی شرط

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان  کیساتھ  دس ماہ سے تعطل کا شکار معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ پاکستان جاری پروگرام کے تحت بجلی پر سبسڈی کم کرے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ریفارمزپروگرام پر اتفاق ہو چکا ہے ۔ اب بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو نئی قسط جاری کر دی جائے گی ۔پاکستان جاری پروگرام کے تحت بجلی پر سبسڈی کم کرے گا جبکہ کورونا وائرس اخراجات کے آڈٹ پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کیااور پاکستان کی برآمدت میں بھی نمایاں بہتری ہو رہی ہے ۔پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی گروتھ 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہےجوگزشتہ مالی سال 0.4 فیصد تھی۔

Comments are closed.