اسلام آباد:آئی ایم ایف نے نگران حکومت کی طرف سے بھیجا گیا بجلی بلوں کے حوالے سے ریلیف پلان مسترد کردیا۔ آئی ایم ایف نے مزید وضاحت مانگ لی ۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ا دارے کاکہناہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ سفارشات میں بتایا گیا تھا کہ اس سے ساڑھے چھ ارب روپے کا اثر پڑے گا، 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان شئیر کیاجائے اوراقساط میں وصولی کے طریقہ کار کو بھی شفاف بنایاجائے ۔ توانائی شعبے کا گردشی قرض بڑھنے سے روکنے کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے جائیں۔
وزار ت خزانہ ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات ہوگی۔
Comments are closed.