پاک، آئی ایم ایف مذاکرات،عالمی مالیاتی ادارے کا صنعتی ایمنسٹی اسکیم پراعتراض

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتواں جائزہ اجلاس، مذاکرات کا اگلا دور پیر کو ہوگا، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے صنعتوں کودی گئی ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض عائدکیا ہے جبکہ وزیراعظم کے 28 فروری کے ریلیف پیکج پر بھی تحفظات ہیں ، پٹرول سستا کرنے کے فیصلے پر بھی عدم اطمینان ظاہرکیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف مالیاتی خسارہ بڑھنے پر بھی مطمئن نہیں ہے۔مذاکرات کے بعد فیصلے ایگزیکٹو بورڈ کے پاس جائیں گے، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر قسط ملنے کا امکان ہے ۔

Comments are closed.