شہباز شریف کے الزام کا جواب جہلم کے جلسے میں دوں گا،عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مجھ پر جو فوج مخالف بیانات دینے کا الزام لگایا ہے اس کا جواب جہلم میں ہونے والے جلسے میں دوں گا ۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج چور اچکوں، ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہی بات لوگوں کودل پر لگی ہے، باپ اور بیٹے پر16 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے حکم کیا جارہا ہے کہ اپنے وزیراعظم کو ہٹاؤ، لیکن ان میں بیٹھا کوئی بے شرم کہتا ہے ایسے مراسلے آتے رہتے ہیں، ہم نے خود کو ڈی گریڈ کیا ہے اور ٹشو پیپر بنادیا ہے اسی لیے ایسی تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، ان کا پورا خاندان جھوٹا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے فوج کی توہین کردی ہے تو شہباز شریف سن لو میں تم کو کل جہلم کے جلسے میں جواب دونگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا۔

Comments are closed.