عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے۔امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا۔ کسی کو سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی۔ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں و کیسے دی جا سکتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دئیے جانا غیرآئینی عمل ہے۔ مشرقی پاکستان میں بھی عوام کو مینڈیٹ سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا۔
پہلے ووٹ کو عزت دو اور اب بوٹ کو عزت دو ہے
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سب سے بڑا یوٹرن پہلے ووٹ کو عزت دو اور اب بوٹ کو عزت دو ہے۔
9 مئی کا بیانیہ ناکام ہوگیا
عمران خان نے کہا کہ ہمیں غلامی قبول کرنے کا کہا جا رہا۔9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا۔ جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں، غلامی قبول نہیں کروں گا، رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔
Comments are closed.